Wednesday , August 23 2017

اپنی اپنی آمریت، اپنی اپنی جمہوریت

آج  پیپلز پارٹی اور ضیا مخالف آمریت کے خلاف فیس بک پر نعرے لگا رہے ہیں، جبکہ نون لیگی کیمپ پر خاموشی ہے۔ 12 اکتوبر کو یہی چپ جیالوں نے سادھ رکھی ہوگی۔ اور پی ٹی آئی کا تو کچھ لینا دینا ہی نہیں، الٹا وہ یہ بھاری پتھر یہ کہ کب ان ناتواں سے اٹھتا ہے۔ کیا ایسا نہیں ہے کہ پارٹی کا اپنا یوم سیاہ ہے۔ بھائی آمریت کے خلاف نعرہ لگانا ہے تو ایوب خان کی تاریخ بھی یا د رکھیں، یحیی کو اقتدار کی منتقلی کا ریکارڈ بھی منظر عام پر لائیں، مشرف کا بارہ اکتوبر بھی ساتھ قلم کریں۔ کیا ایسا نہیں کہ پیپلز پارٹی یا نون لیگ، جس کا جس دن اقتدار گیا، اس کا وہی یوم سیاہ ہے۔ یاد رکھیں اگر صرف حکومت جانے کا نام آمریت کے خلاف جدو جہد ہے تو اس سیلیکٹو آمریت کا راستہ کبھی نہیں رک سکتا کیوں کہ یہ ہی رویہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا مطلب صرف اور صرف اپنی اپنی حکومت ہے۔

About نوید تاج غوری

تعارف کچھ خاص نہیں، بس ایویں لکھنے کا شوق ہے۔

Check Also

آف سکرین

تحریر: نوید تاج غوری عمومی طور پر “ایک تقریب کا آنکھوں دیکھا حال” نما مضمون …

Leave a Reply